امریکہ ،افغان طالبان مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوگا

امریکہ ،افغان طالبان مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوگا

کابل ، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ترجمان افغان طالبان نے کہا ہے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات 18 فروری سے اسلام آباد میں ہونگے، ان کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا جس میں پاک افغان تعلقات اور افغان مہاجرین سے متعلق امور پر بات ہو گی۔خیال رہے افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور پاکستان کی معاونت سے متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا جبکہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوا تھا۔اس کے علاوہ افغان طالبان اور افغان اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا ایک دور روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی ہو چکا ہے۔ان مذاکرات کا مقصد افغانستان میں گزشتہ 17 برسوں سے جاری جنگ کا خاتمہ اور مستقل امن کیلئے اقدامات کرنا ہے۔

طالبان مذاکرات

مزید : صفحہ اول