خسروبختیار سے چینی سفیر کی ملاقات سی پیک سے متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو

خسروبختیار سے چینی سفیر کی ملاقات سی پیک سے متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہاہے کہ گوادر منصوبوں بشمول گوادر ائر پورٹ، ہسپتال، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ اور پاور پلانٹ پر کام کی رفتار تیز کردی جائے۔گوادر منصوبوں کی بدولت مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوجائے گی۔ بدھ کو چین کے سفیر یاؤ جنگ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری پر جاری پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داؤد بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر منصوبے یہاں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔ خسرو بختیار نے کہاکہ گوادر منصوبوں کی بدولت مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوجائے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ گوادر میں سہ فریقی سرمایہ کاری کیلئے حالات ساز گار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر ماسٹر پلان پر تمام سٹیک ہولڈرز کا اتفاق رائے حاصل ہوگیا ہے جلد اس پلان کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے سماجی و معاشی تعاون کے سلسلے میں رواں ماہ کے آخر میں چینی ماہرین کے دورہ پاکستان پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پاکستان و چینی ماہرین زراعت، تعلیم، صحت، غربت کے خاتمے، آبنوشی اور تکنیکی تعلیم کے شعبے میں تعاون کا جائزہ لیں گے۔

خسرو بختیار

مزید : صفحہ اول


loading...