اے ٹی سی نے شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے

اے ٹی سی نے شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)، پارلیمنٹ حملہ کیس میں صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔بدھ کے روز انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے سماعت کی۔ صوبائی وزیر عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔شوکت یوسفزئی کو 28 مارچ کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

شوکت یوسفزئی

مزید : صفحہ اول


loading...