گورنرسندھ اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے کلفٹن برانچ پہنچ گئے

گورنرسندھ اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے کلفٹن برانچ پہنچ گئے

کراچی (این این آئی) گورنرسندھ عمران اسماعیل اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے کلفٹن برانچ پہنچے اور وہاں عام شہری کی طرح لائن میں لگ کر لائسنس کے تمام مراحل کو مکمل کیا ، لوگوں نے اپنے درمیان گورنرسندھ کو دیکھ کر خوشگوارحیرت کا اظہار بھی کیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ پولیس با الخصوص ٹریفک پولیس کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے ، لوگوں کو ٹریفک لائسنس کے لئے بلا تفریق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، آج میرے یہاں آنے کا مقصد اپنا لائسنس بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا بھی تھا مجھے یہاں یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے لوگوں کو بہتر سہولیات حاصل ہو رہی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے ۔

گورنرسندھ ا

مزید : صفحہ اول


loading...