شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے بیک ڈور رابطے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے مسلم لیگ (ن)کی قیادت بھی سرگرم ہو گئی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کی ملاقات طے کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 سے17 فروری کو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق شہبازشریف کی ملاقات کیلئے سر توڑ کوششیں اور بیک ڈور رابطے جاری ہیں اور اس سلسلے میں سعودی سفارت خانے سے خصوصی رابطے بھی ہوئے ہیں۔