حکومت ابھی تک اپوزیشن کے خول سے باہر نہیں آسکی،اسفند یار

حکومت ابھی تک اپوزیشن کے خول سے باہر نہیں آسکی،اسفند یار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ آجکل اپوزیشن تو اپوزیشن بلکہ حکومت بھی اپوزیشن بنی ہوئی ہے ، حکومت ابھی تک اپوزیشن کے خول سے باہر نہیں آسکی ملک میں احتساب نہیں انتقامی سیاست ہورہی ہے۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہاکہ فریال تالپور جے آئی ٹی میں پیش ہوسکتی ہیں تو علیمہ خان کیوں نہیں پیش ہوسکتیں۔ نواز شریف کے بچوں سے منی ٹریل مانگی جارہی ہے تو علیمہ باجی سے بھی مانگیں ۔ انہوں نے کہاکہ احتساب اور انتقام میں فرق ہے آج جوکچھ ہورہا ہے وہ احتساب نہیں انتقام ہے اگر آصف علی زرداری کی بہن جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوسکتی ہے تو عمران خان کی بہن کیوں نہیں پیش ہوسکتی ۔ اگر علیمہ باجی کا جرمانہ معاف کردیا جاتا ہے تو پھر یہ حق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے لوگوں کو کیوں نہیں دیا جاتا۔

اسفند یار

مزید : صفحہ اول


loading...