ڈیم فنڈز ،کینیڈا میں ایونٹس کے انعقاد کا اعلان،ثاقب نثار شرکت کرینگے

ڈیم فنڈز ،کینیڈا میں ایونٹس کے انعقاد کا اعلان،ثاقب نثار شرکت کرینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تنظیم آئی ایم پاکستان 15 مارچ سے کینیڈا میں دیامربھاشا ڈیم فنڈ کیلئے مہم کا آغاز کریگی۔ مختلف مقامات پر ایونٹس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار خصوصی شرکت کریں گے۔تنظیم آئی ایم پاکستان کے بانی احمد سید نے میڈیا کو بتایا کہ اٹاوہ میں پہلے ایونٹ کی ڈیڑھ ہزار ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔ سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور آئی ایم پاکستان کے ریجنل سربراہ نیئر رضوی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ڈیم فنڈ اکاؤنٹ شفاف طریقے سے چل رہا ہے۔کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ کا آغاز وسط مارچ سے ہو گا۔ آئی ایم پاکستان موومنٹ کے بانی احمد سید کہتے ہیں کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

ڈیم فنڈ ریزنگ

مزید : صفحہ اول


loading...