انشورنس کی رقم ورثاء کو ادا نہ کرنے پرڈی جی پاکستان پوسٹل لائف انشورنس طلب

انشورنس کی رقم ورثاء کو ادا نہ کرنے پرڈی جی پاکستان پوسٹل لائف انشورنس طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان پوسٹل لائف انشورنس کی جانب سے فوت شدگان کی انشورنس کی رقم ورثاء کو ادا نہ کرنے پرڈی جی پاکستان پوسٹل لائف انشورنس کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔سینئرترین جج جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ کے روبرومتاثرین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فوت شدگان پالیسی ہولڈرز کے ورثاء کوانشورنس کی رقم ادا نہیں کی جا رہی، انشورنس ایپلٹ ٹربیونل نے محکمے کو انشورنس کی رقم کی ادائیگی کا حکم دے رکھا ہے، محکمے نے انشورنس کی رقم کی ادائیگی کے بجائے بلاجوازعدالت عالیہ میں اپیل دائر کی، جس پر عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈی جی انشورنس رقم کی ادائیگی کے معاملے پر ریکارڈلے کر پیش ہوں، عدالت کے روبروانشورنس اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پاکستان پوسٹل لائف انشورنس کی جانب سے دائر کی گئی ہے،اپیل میں انشورنس ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

انشورنس

مزید : صفحہ آخر


loading...