تقریبات میں خوراک کاضائع، سیکرٹری فوڈ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کاحکم

تقریبات میں خوراک کاضائع، سیکرٹری فوڈ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کاحکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جوادحسن نے ہوٹلوں،ریستورانوں ،شادی ہالز اورتقریبات میں خوراک کوضائع ہونے سے بچانے کے لئے دائر درخواست پرسیکرٹری فوڈ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کاحکم دے دیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے قراردیا کہ خوراک کے تحفظ کے لئے حکومت کے مسودہ قانون کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ کھانے کوضائع ہونے سے بچانے کے لئے آج تک قانون سازی نہیں ہوئی، تقریبات اور گھروں میں اضافی کھاناضائع ہو رہا ہے،کھانے کو بچا کر کئی مستحق افراد کی خوراک کی ضرورت کو باعزت طریقے سے پورا کیا جا سکتا ہے،عالمی سطح پر خوراک کو بچانے کے لئے قوانین موجود ہیں، ہرشہری کوخوراک فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ،خوراک کے تحفظ کے لئے موثرقانون سازی کاحکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...