حج پالیسی 2019ء لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

حج پالیسی 2019ء لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نامہ نگارخصوصی)حکومت کی جانب سے حج کو مہنگا کرنے پر حج پالیسی 2019ء کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔یہ درخواست مقامی وکیل آصف میاں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی قانونی جوازکے بغیرحج کومہنگا کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے،ریاست مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لئے رکاوٹیں پیداکرنے کا اختیار نہیں رکھتی،حکومت نے حج کی قیمت کا تعین کسی قانونی ضابطے کے بغیر کیا گیا، وزیر اعظم کی منظوری سے بنائی گئی حج پالیسی مرتب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر نہیں رکھا گیا،حج پالیسی کی بناء پر حج کاروبار بن چکا ہے جس کی وجہ سے عازمین حج کو مہنگا حج کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے،سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس تشکیل دی گئی موجودہ سال کی حج پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...