زرعی اجناس کی خرید وفروخت پر مارکیٹ فیس دگنی کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری زراعت طلب

زرعی اجناس کی خرید وفروخت پر مارکیٹ فیس دگنی کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے زرعی اجناس کی خرید وفروخت پر مارکیٹ فیس دگنی کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری زراعت کو طلب کرلیا ۔عدالت نےَ زرعی اجناس کی خرید و فروخت کی مارکیٹ فیس میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت شروع کی تودرخواست گزار کے وکیل انوار حسن نے بتایا کہ مارکیٹ کمیٹی نے بغیر وجہ بتائے فی ٹن فیس دگنا کر دی ہے اور قانونی طور پر عارضی ایڈمنسٹریٹر فیس وصول کرنے کے مجاز نہیں ہیں، وکیل نے نشاندہی کی کہ مارکیٹس میں 2011 ء سے منجمنٹ کمیٹی موجود نہیں ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ زرعی اجناس کے لئے مارکیٹ فیس میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے. درخواست پر مزید سماعت 21 فروری کو ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...