رجسٹرار یو ای ٹی محمد آصف اور امتحان کنٹرولر ضیغم نصرت کیخلاف انکوائری محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے سپرد

رجسٹرار یو ای ٹی محمد آصف اور امتحان کنٹرولر ضیغم نصرت کیخلاف انکوائری ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)نیب نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ رجسٹرار یو ای ٹی محمد آصف اور امتحان کنٹرولر ضیغم نصرت کے خلاف انکوائری محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے سپرد کر دی ہے، انکوائری ابھی مکمل نہیں ہوئی ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے شیزار ذکا ء ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں رجسٹرار یو ای ٹی محمد آصف اور امتحان کنٹرولر ضیغم نصرت کے تقررکو چیلنج کیا گیا ہے اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ تقرر قانون کے منافی ہے،سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ نیب نے رجسٹرار محمد آصف اور کنٹرولر امتحان کے خلاف انکوائری ہائر ایجوکیشن کے سپرد کی ہوئی ہے لیکن محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے رجسٹرار اور کنٹرولرکے خلاف ابھی تک انکوائری مکمل نہیں کی ہے،عدالت نے پنجاب حکومت کت جواب کی روشنی میں وکلا کو 13 مارچ کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...