بینک فراڈکیس، نواز شریف کے کزن طیب اقبال کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع

بینک فراڈکیس، نواز شریف کے کزن طیب اقبال کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال کی عدم دستیابی کے باعث بینک فراڈکیس میں میاں نواز شریف کے چچازاد بھائی میاں طیب اقبال کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع ہوگئی ہے ،فاضل جج نے میاں طیب اقبال کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کررکھے تھے ،گزشتہ روز فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت ملتوی جبکہ درخواست گزار کی ضمانت میں آئندہ تاریخ سماعت تک توسیع ہوگئی ۔میاں طیب اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی برکت ٹیکسٹائل ملز کا 2 لاکھ 40 ہزار میٹر کپڑا قرضے کے عوض رہن رکھوا یا۔انہوں نے قرض ادا کرنے کی بجائے ملز سے سٹاک چوری ہونے کی کہانی گھڑی اور بینک سے فراڈکیا۔

مزید : صفحہ آخر