حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دے دی ۔جسٹس فرخ عرفان خان نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی جس میں انہوں نے اپنا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کررکھاہے ،سماعت کے دوران وفاقی وکیل نے استدعا کی کہ درخواست کا جواب دینے کے لئے وقت دیا جائے،عدالت نے وفاقی حکومت کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دے دی، اس کیس کی مزید سماعت 7مارچ کو ہوگی۔یادرہے کہ حمزہ شہباز عدالتی اجازت سے بیرون ملک جاچکے ہیں اور وہ اس وقت اپنی نومولودبیٹی کے علاج کے سلسلہ میں برطانیہ میں ہیں۔

مزید : صفحہ آخر