عاق شدہ ملزم بیٹے کی وجہ سے پولیس اورانتظامیہ کے ہاتھوں تنگ شہری کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ اوردیگر کو نوٹس

عاق شدہ ملزم بیٹے کی وجہ سے پولیس اورانتظامیہ کے ہاتھوں تنگ شہری کی درخواست ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عاق شدہ ملزم بیٹے کی وجہ سے پولیس اورانتظامیہ کے ہاتھوں تنگ گلشن راوی لاہورکے رہائشی محمد یاسین کی درخواست پروفاقی سیکرٹری داخلہ اوردیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کے بیٹے پرسنگین الزامات کے مقدمات ہیں ،قانونی طور پر کسی شخص کواس کے بیٹے کے جرم کی سزا نہیں دی جا سکتی ، درخواست گزاراپنے بیٹے کو نافرمانی کی بنا پر عاق کر چکاہے،پولیس آئے روز درخواست گزار کو بلاکر ناجائز تنگ اور ہراساں کرتی ہے،بیٹے کی وجہ سے درخواست گزارکا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیاہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو حکم دیا جائے کہ درخواست گزار کو ہراساں نہ کیا جائے ۔درخواست میں محمد یاسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر