کوآپریٹو بلڈنگ میں آگ لگنے کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور

کوآپریٹو بلڈنگ میں آگ لگنے کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کوآپریٹو بلڈنگ میں آگ لگنے کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور جبکہ ایک ملزم سیٹھ اقبال کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج کر دی ،عدالت نے 3 ملزموں ایوب،محبوب اور علی رضا کو 5،5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیاہے ۔جسٹس عالیہ نیلم نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کے خلاف آگ لگنے کے واقع میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر مقدمہ درج کیا گیا جبکہ اس بابت کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ،ملزمان بے گناہ ہیں ۔پراسیکیوشن نے ملزمان کے وکلاء کے موقف کی مخالفت کی اور کہا کہ ملزم گنہگار ہیں ، عدالت نے ملزمان ایوب،محبوب اور علی رضا کی ضمانتیں منظور کرلیں جبکہ سیٹھ اقبال کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔
درخواستیں منظور

مزید :

صفحہ آخر -