چور لٹیروں کی جگہ عہدے نہیں جیل ،یہی عوام کی خواہش ،شیخ رشید

چور لٹیروں کی جگہ عہدے نہیں جیل ،یہی عوام کی خواہش ،شیخ رشید

کمرمشانی (آن لائن)راولپنڈی سے ملتان چلنے والی تھل ایکسپریس کا آغاز کر دیا گیا، صبح سات بجے راولپنڈی اسٹیشن سے ریل کار سفرپر روانہ ہوئی جو براستہ فتح جنگ ،جنڈ سے گیارہ بجے داؤدخیل اسٹیشن پر پہنچی جہاں داؤدخیل کے عوام نے وزیر ریلوے شیخ رشید کا پر تپاک استقبا ل کیا ان کے ہمراہ ایم این اے و چیئرمین دفاعی کمیٹی امجد علی خان بھی تھے داؤدخیل سٹیشن پر شیخ رشید کا عوام سے خطاب میں کہنا تھا میں نے اپنے قائد عمرا ن خان کے حلقے میں نئی ٹرین چلا دی جو عوام کو چار گھنٹوں کی کم مدت میں ملتان پہنچائیگی جس سے عوام کو وقت بچے گا سہولت بھی مہیاء ہو گی۔چوروں کا وقت ختم ہو چکا ، 48گھنٹے بعد میں اسمبلی میں ہونگا اور عمران خان کو داؤدخیل کے عوام کی جانب سے ریفرنڈم کا بتاؤں گا انہوں نے اعلان کر دیا چور،لیٹرے کی پی اے سی کمیٹی کی چیئرمین شپ ختم کیا جائے ،جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کو عہدو ں پر نہیں بٹھانا بلکہ ان کو جیل بھیجنا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ماڑی انڈس تا لاہور ٹرین چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ٹریک مکمل درست ہو جائیں تو مزید ٹرینیں چلائیں گے ،ڈی ایس پشاور ناصر خلیلی کو کہوں گا اس ٹریک کو جلد بہتر کیا جائے تاکہ اس پر نائٹ کوچز چلا کر میانوالی کے عوام کو بہتر سفری سہولت مہیا ء کی جائیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...