میمو گیٹ، معذور افراد کوٹہ اور بنی گالہ تجاوزات کیسز کی سماعت آج ہوگی

میمو گیٹ، معذور افراد کوٹہ اور بنی گالہ تجاوزات کیسز کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ میں آج میمو گیٹ سکینڈل، معذور افراد کوٹہ اور بنی گالہ تجاوزات کے مقدمات کی سماعت ہوگی ۔ میمو گیٹ سکینڈل کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کرے گا، سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز ریفرنسز کو جلد نمٹانے کے کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کرے گا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل سروس رولز میں ترمیم کیس اور معذور افراد کوٹہ کیس کی سماعتیں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ،جبکہ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کرے گا۔گزشتہ سماعت میں میمو گیٹ کیس کیلئے سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دیا تھا۔تین رکنی بینچ میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں، اس سلسلے میں اٹارنی جنرل، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں ۔

سماعت آج

مزید : صفحہ آخر


loading...