مدینہ ریاست کا نعرہ لگانے والے حاجیوں کیلئے راستے بند کررہے ہیں ،سراج الحق

مدینہ ریاست کا نعرہ لگانے والے حاجیوں کیلئے راستے بند کررہے ہیں ،سراج الحق

اٹک (آن لائن) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے والے مدینہ جانے کی راستے بندکررہے ہیں پی پی پی ، مسلم لیگ ( ن ) اورمشرف لیگ ناکام ہوئیں توان سب کا مجموعہ موجود ہ حکومت کیسے کامیاب ہوسکتی ہے جو نعرے ، وعدے اوراعلانات کئے گئے ، سفراس کے بالکل مخالف سمت ہے قومی اسمبلی میں اب تک کوئی قانون سازی نہیں کی گئی اس اہم مقدس پلیٹ فارم کوہلڑ بازی اورگالی گلوچ کا مرکز بنادیا گیا ہے جے آئی یوتھ کے نوجوان جماعت اسلامی ہی نہیں ملک وقوم کیلئے سرمایہ ہیں جوظالمانہ نظام کے خاتمہ اورمظلوم کی حمایت کیلئے جدوجہدکررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی اٹک کے ضلعی اجتماع ارکان او رجے آئی یوتھ کے ضلعی عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پرامیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ، صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال خان ، امیرضلع سردارامجدعلی خان ، صوبائی صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا سمیت دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا ، حلف اٹھانے والے نو منتخب عہدیداران جے آئی یوتھ ضلع اٹک ، ضلعی صدر محمد دلشاد جنجوعہ ، جنرل سیکرٹری حمید حیدر اعوان ، ڈپٹی سیکرٹری وقار الدین خان ، تحصیل صدور اٹک وحید اختر اعوان ، صدر حضرو حافظ شفیق خان ، صدر حسن ابدال محمد اعظم خان ، صدر فتح جنگ عبید اللہ خان ، صدر جنڈ حسیب خان نائب صدور اٹک حافظ غفور ، ملک عمر ، محمد الیاس اعوان شامل ہیں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ موجود ہ حکومتی پارٹی نے اپنے منشورمیں ایک کروڑنوکریاں اور 50 لاکھ گھردینے کا وعدہ کیا لیکن دن دبدن بے روزگاری میں اضافہ اورعوام سے سر چھپانے کی چھت چھینی جارہی ہے ، موجودہ وزیراعظم اورحکمران پارٹی نے خود کوامیدکے طورپرعوام کے سامنے پیش کیا لیکن قوم کوان کی پالیسیوں اوررویہ سے بدترین مایوسی ہوئی یکم مارچ سے ملک گیرعوامی رابطہ مہم کا آغازکررہے ہیں کارکن اور ذمہ داران ہرگھرپردستک دیں ، جے آئی یوتھ اس تحریک میں ہراول دستے کا کرداراداکرے گی اس کیلئے ہم 28 فروری کویوتھ بورڈ کااجلاس بلا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت سانحہ ساہیوال کے مجرموں کو سزا دینے کی بجائے ان کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے قوم ایسی کسی جے آئی ٹی کوتسلیم نہیں کرتی جس کے ذریعے قاتلوں اوربے گناہ عوام کا قتل عام کرنے والوں کوتحفظ فراہم کیا جائے ۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر


loading...