صدر نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نوازا

صدر نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نوازا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سری لنکا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے کو ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ایک خصوصی پروقار تقریب میں نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور دیگر اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سری لنکا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات بھی کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرنے کہاکہ پاکستان سری لنکاکے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات ہمیشہ باہمی احترام' اعتماد اور قریبی تعاون پر مبنی رہے ہیں۔صدر نے کہا کہ دفاع کے شعبے میں تعاون ہمارے کثیر جہتی تعلقات کا اہم پہلو رہا ہے انہوں نے بحری مشق2019 میں سری لنکا کی بحریہ کی شرکت کو سراہا۔صدر نے کہا کہ مستقبل میں گوادر' کراچی' کولمبو اور ہمبن ٹوٹا کی بندرگاہوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے سے علاقائی روابط اور معاشی سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔سری لنکا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل رویندا چندرا سری وجے گونارتنے نے انہیں نشان امتیازسے نوازنے پر صدر اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات میں مستقبل میں مزید اضافہ ہوگا۔
صدر

مزید :

صفحہ آخر -