بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے ،14طلباء پر غداری کا مقدمہ درج

بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے ،14طلباء پر غداری کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے پر14 طلبا پر بغاوت کا مقدمہ بنا دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق طلبا پر بغاوت کے مقدمے کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی میں صورتحال شدید کشیدہ ہوگئی جس کے بعد سکیورٹی کو بڑھانا پڑا، جبکہ حکام نے شہر میں انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا بھی کہا ہے۔گزشتہ روز علی گڑھ یونیورسٹی میں بغیر اجازت کوریج کرنے پر طلبا اور نجی ٹی وی چینل کے عملے کے درمیان تکرار ہوئی تھی۔اس موقع پر طلبا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے تھے، چینل عملے اور بی جے پی کے مقامی عہدیدار کی شکایت پر ان طلبا کیخلاف پولیس نے بغاوت کی ایف آئی آر درج کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -