لاہور ایئر پورٹ کے رن وے پر گڑھا،پرواز حادثے سے بچ گئی

لاہور ایئر پورٹ کے رن وے پر گڑھا،پرواز حادثے سے بچ گئی

لاہور (صباح نیوز)علامہ اقبال ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑگیا جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے آنے والی پرواز حادثے سے بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑگیا جس کے باعث اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی، پی آئی اے کے پائلٹ نے سول ایویشن کو شکایت کی جس کے بعد رن وے کو مرمت کے لیے بند کردیا گیا ۔علامہ اقبال ایئرپورٹ کا رن وے بند ہونے کی وجہ سے دبئی، کراچی اور دیگر شہروں سے آنے والی پروازوں کی روانگی اور آمد میں تاخیر ہورہی ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ عملہ اسٹیشن منیجر کی نگرانی میں مسافروں کی دیکھ بھال کر رہا ہے اور مسافروں کو اسنیکس اور مشروبات فراہم کیے جارہے ہیں، سول ایوی ایشن کی جانب سے جیسے ہی رن وے کھولنے کے احکامات ملیں گے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

رن وے پر گڑھا

مزید : صفحہ آخر


loading...