فرانس،کتا زیادہ بھونکا تو مالک کو 68 یورو جرمانہ ہو گا
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی فرانس کے ایک قصبے میں میئر نے کتوں کے غیر ضروری طور پر بھونکنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اب فیکوریس نامی قصبے میں کتوں کے غیر ضروری اور بار بار بھونکنے کی صورت میں مالک کو 68 یورو جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔میئر جین پائری ایسٹنی کا کہنا ہے کہ دن رات کتوں کے بھونکنے سے علاقے میں ایک ناقابل برداشت صورتحال پیدا ہو رہی ہے اور یہ اقدام صوتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔تاہم جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم افراد کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ایک فرانسیسی اخبار سے بات کرتے ہوئے جین پائری ایسٹنی نے کہا کہ ان کا مقصد علاقے میں کتوں پر پابندی لگانا یا ذرا سے شور پر لوگوں کو جرمانہ کرنا نہیں ہے۔’یہ قصبہ کتوں کے خلاف نہیں ہے لیکن جب آپ انھیں پالنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کی تربیت بھی کریں۔