پارلیمنٹ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کیلئے نہیں ،خورشید شاہ

پارلیمنٹ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی استحکام کی جدوجہد ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ء خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کیلئے نہیں، پارلیمنٹ اور اس کے ہر ادارے کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شخصیات آتی جاتی رہتی ہے مگر اداروں کی اعلیٰ کارکردگی سے ملک مضبوط اور عوام خوشحال ہوتے ہیں، اچھی روایات کا قیام اور استحکام ہی اصل جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا حکومت سیاسی نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہر معاملے پر یو ٹرن لیتی ہے اور اپنی ناکامی کا الزام اپوزیشن کو دیتی ہے،حکومت کمر توڑ مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کرے ورنہ جان لے کہ عوام میں برداشت کی ایک حد ہوتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر