پاکستانی آرٹسٹوں کو جائز مقام دیا جائے، مزمل شیخ

پاکستانی آرٹسٹوں کو جائز مقام دیا جائے، مزمل شیخ
 پاکستانی آرٹسٹوں کو جائز مقام دیا جائے، مزمل شیخ

  


لاہور( فلم رپورٹر) ماڈل و اداکار مزمل شیخ المعروف مومی شیخ بطور لالی ووڈ ایکٹرو ماڈل دنیا بھر میں شناخت بنانے کے خواہش مند ،انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے آرٹسٹوں کو ان کا جائز مقام دیں جو اپنے چاہنے والوں کے لیے مختلف روپ دھار کر انہیں انٹر ٹیمنٹ مہیا کرتے ہیں ،دیار غیر میں لوگ اپنے آرٹسٹوں کی قدر کرتے ہیں اور انہیں وہ عزت اور مقام دیتے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں جبکہ اس کے بر عکس ہمارے ملک میں ملکی سطح پر آرٹسٹوں کو بڑی پریشانی کا سامنا رہتا ہے ،حکومت اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے آرٹسٹوں سے پیار کریں اور انہیں سراہیں کیونکہ یہی ان کا سرمایہ ہوتے ہیں اسی لیے میری کوشش ہے کہ اپنے فن کے ذریعے ملک اورقوم کا نام روشن کروں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے آرٹسٹوں نے بیرون ملک شہرت حاصل کی مگر یہاں ان کی ویسے قدر نہیں کی جاتی جیسے ہونی چاہیے

مزید : کلچر


loading...