ڈراموں میں فحش رقص ، ذامعنی جملے عروج پر ، حکومت تھیٹرمافیا کے سامنے بے بس

ڈراموں میں فحش رقص ، ذامعنی جملے عروج پر ، حکومت تھیٹرمافیا کے سامنے بے بس
 ڈراموں میں فحش رقص ، ذامعنی جملے عروج پر ، حکومت تھیٹرمافیا کے سامنے بے بس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)تھیٹرمیں بڑھتی ہوئی فحاشی پر شوبز سے وابستہ سنجیدہ حلقے پریشانی کا شکار ان حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان تھیٹر کو فحاشی سے پاک کرنے کے حوالے بہت بڑے بڑے دعوے کررہے تھے لیکن ان کے اس بارے میں تمام اقدامات باتوں کی حد تک محدود رہے لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈراموں میں فحش رقص اور ذومعنی جملوں کا استعمال اپنے پورے عروج پر ہے ایک دو تھیٹرز کو چھوڑ کر لاہور کے باقی تمام تھیٹرز میں فحاشی کا بازار گرم ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔انس اسلم ڈولہ کی سربراہی میں تھیٹر کی اصلاح کیلئے بنائی جانے والی ایڈوائزری کونسل نے بھی ابھی تک زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا۔اس بارے میں شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ تھیٹر مافیا اس قدر طاقتور ہوچکا ہے کہ اس کے سامنے حکومت بھی بے بس دکھائی دیتی ہے ۔فیاض الحسن چوہان صرف باتیں کرسکتے ہیں مگر ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ استاد غلام حیدر خاں،امان اللہ،ڈی او پی خالد محمود،مدثر حسن قاسمی،گلفام خان ،سید جہانزیب علی،اشرف خان،توقیر ناصر،احسن خان،اعجاز باجوہ، محمدنفیس،ڈائریکٹر دلاور ملک،ذوالفقار حیدر،سید نور ،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی، صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،میاں عابد رشید،انیس خان ،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی، ،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان ،ظفر عباس کھچی ،سٹار میکر جرار رضوی ،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان ،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن ،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا ،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،ڈیشی راج،آشف چوہدری،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی ،شیراز علی،طالب حسین اور عدنان علی طالب کاکہنا ہے کہاگر صوبائی حکومت نے تھیٹر کی فوری طور پر اصلاح نہیں کی تو آرٹ کا یہ شعبہ نوجوان نسل کو مکمل طور پر برباد کرکے رکھ دے گا۔ہمارا تھیٹر اس قدر گندا ہوگیا ہے کہ وہاں شریف آدمی جانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا ۔یاد رہے کہ تھیٹر میں فحاشی کے بے پناہ فروغ کی وجہ سے کئی پرفارمرز نے سٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے ان پرفارمرز کا کہنا ہے کہ جب تک اچھا اور معیاری کام نہیں ہوگا تب تک وہ کام نہیں کریں گی کیونکہ وہ اس برائی کا حصہ نہیں بن سکتیں۔

مزید :

کلچر -