فاٹا مسائل کا حل، قبائلی ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل

فاٹا مسائل کا حل، قبائلی ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل

پشاور ( مانیٹر نگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے فاٹا مسائل کے حل کے لئے قبائلی ایم این ایز اور ایم پی ایز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔ فاٹا اانضما م کی سب سے زیادہ مخالفت کرنے والے پارٹی جے یو آئی بھی کمیٹی میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کہتے ہیں کہ کمیٹی پی ٹی ایم سے مذاکرات کریں گے۔وزیراعلی ہاؤس خیبر پختونخوا میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی ترجمان اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے لیے قبائل کے ایم پی ایز اور ایم این اییز پر مشتمل ایڈوائزر ی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے پی ٹی ایم کے ساتھ مذاکرات کی تجویز دی جس پر فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی پی ٹی ایم اراکین سے مذاکرات کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم علاقے میں امن چاہتے ہیں، ہم نے عوام کے مسائل پر فوکس کرنا ہے، جوڈیشری کے حوالے سے نوٹیفکیشن ہوچکا ہے جبکہ پولیس کے حوالے سے آئندہ ایک ہفتے تک فیصلہ ہو جائے گا۔

فاٹا

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...