محبت میں ناکامی نے میری زندگی بدل ڈالی،صباء قمر

محبت میں ناکامی نے میری زندگی بدل ڈالی،صباء قمر
 محبت میں ناکامی نے میری زندگی بدل ڈالی،صباء قمر

  

لاہور(فلم رپورٹر) صبا قمر کا شمار بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے، جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، تاہم وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔انہوں نے پہلی بار اپنی زندگی کے چند رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں کسی کی محبت میں گرفتار رہ چکی ہیں اور یہ رشتہ ٹوٹ بھی گیا۔صبا قمر نے کہا ‘کیا آپ جانتے ہیں کہ میں کچھ پاگل ہوں، آپ سمجھ نہیں سکیں گے جب میں آپ کو بتاؤں گی کہ آخر میں نے تنہا رہنے کا انتخاب کیوں کیا۔ان کا کہنا تھا ‘ میں 2011 سے تنہا ہوں مگر اس بریک اپ نے میری زندگی بدل دی۔اس بریک اپ کے بعد کسی پیارے کو کھونے کے احساس اور جذباتی انتشار سے بچنے کے لئے صبا قمر نے مختلف چیزوں کو آزمایا جن میں یوگا بھی شامل تھا۔

، مگر یہ اتنا آسان تجربہ نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ بریک اپ کے بعدخود کو سنبھالنا آسان نہیں ہوا اور جب ان کے بوائے فرینڈ کا تعلق کسی اور سے قائم ہوگیا تو وہ بہت زیادہ حسد محسوس کرنے لگیں ‘ اس دوسری خاتون سے حسد کرتی تھی جو وہ توجہ حاصل کررہی تھی جو کبھی مجھے حاصل تھی، یہ جذبات اتنے زیادہ بڑھ گئے کہ میں نے اپنے یوگا انسٹرکٹر کو اپنے دل کا حال بتایا.

مزید : کلچر