زمین ڈاٹ کام کا بائیکاٹ کمیونٹی کے مفاد میں کیا، ذو الفقار حسن عابد

زمین ڈاٹ کام کا بائیکاٹ کمیونٹی کے مفاد میں کیا، ذو الفقار حسن عابد

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) زمین ڈاٹ کام کا بائیکاٹ کمیونٹی کے مفاد میں کیا ہے ڈیلرز بھائی ساتھ دیں،ابو بکر بھٹی کی قیادت میں تحریک تیز کرنے کی ضرورت ہے ،ملک بھر کے ڈیلرز اور ایسوسی ایشن کو بائیکاٹ تحریک کا حصہ بننا ہو گا، ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے فنانس سیکرٹری ذو الفقار حسن عابد نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے چےئرمین میاں طلعت احمد نے نو منتخب صدر کو کمیٹیاں بنانے سمیت تمام معاملات میں فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، الخدمت گروپ کے چاروں ذمہ داران ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شریک ہوتے ہیںیہاں جو فیصلے ہوتے ہیں ان کے ساتھ ہیں ،کمیٹیوں کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اس کا ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے اور نہ ہم ناراض ہیں ہم ابو بکر بھٹی کو پورا موقع فراہم کر رہے ہیں وہ اپنے منشور کے مطابق کام کر کے دکھائیں ،اچھے کام کی حوصلہ افزائی کریں گے ساتھ دیں گے،غلط کام کے آگے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے ،غلط کام نہ کریں گے نہ کرنے دیں گے،برادری کے مفاد میں اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کریں گے ابھی تک کام سیلفیوں تک محدود ہے آگے دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں۔

ذو الفقار حسن عابد

مزید : صفحہ آخر


loading...