اٹلی کے سفارت خانے میں سفیر کی پالتوبلی نے سفارتخانے میں بطور سفیر کرسی سنبھال لی

اٹلی کے سفارت خانے میں سفیر کی پالتوبلی نے سفارتخانے میں بطور سفیر کرسی ...

اسلام آباد ( آن لائن ) اٹلی کے سفارت خانے میں سفیر کی پالتوبلی نے سفارتخانے میں بطور سفیر کرسی سنبھالی۔پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر اسٹیفنو پونٹی کارونے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر اکاؤنٹ پر سفیر کی کرسی پر بلی کے بیٹھنے کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ اسکی پالتو بلی ’’بگھیرا ‘‘ نے سفیر کا چارج سنبھال لیا ہے اور اسکا مطلب ہے کہ وہ سفیر دفتر میں سفیر کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے ۔پونٹی کارواپنی تعینات کے دوران اپنی ملاقاتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے رہتے ہیں۔

بلی

مزید : صفحہ آخر