کرن تعبیر کی ڈرامہ سیریل ’’اڑان‘ ‘کی ریکارڈنگ کا آغاز

کرن تعبیر کی ڈرامہ سیریل ’’اڑان‘ ‘کی ریکارڈنگ کا آغاز
 کرن تعبیر کی ڈرامہ سیریل ’’اڑان‘ ‘کی ریکارڈنگ کا آغاز

  



لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ’’اڑان‘ ‘کی ریکارڈنگ کا آغاز لاہور میں ہوگیا ہے جس کے پروڈیوسر وڈائریکٹرذوالفقارحیدر ہیں جبکہ کاسٹ میں کرن تعبیر،محمدعلی جوش، نمرہ خان، راحیلہ آغا،انجم حبیبی،عمران احمد،ضیاء خان،سمیرخان، صبا فیصل،سلمان فیصل اور منزہ عارف شامل ہیں۔ ڈرامے کی رائٹرسبیکا ذوالفقار اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سبین عثمان ہیں۔اس سیریل میں کرن تعبیر ایسی پٹھان لڑکی کا کردار کررہی ہیں جو اتفاق سے فلم انڈسٹری میں آتی ہے اور اسے راتوں رات شہرت مل جاتی ہے جبکہ دوسری طرف علی جوش فلم پروڈیوسر کا کردار کررہے ہیں۔

جو آخرکار اس اداکارہ کے عشق میں گرفتار ہوجاتاہے۔یاد رہے کہ اسی سیریل کی ریکارڈنگ چندماہ پہلے شمالی علاقوں میں بھی کی گئی جبکہ اب تسلسل سے لاہور میں جاری ہے۔

مزید : کلچر


loading...