سٹیج ڈرامہ ’’ غریب کا بچہ‘‘ آج شام چھ بجے الحمراء میں پیش کیا جائے گا

سٹیج ڈرامہ ’’ غریب کا بچہ‘‘ آج شام چھ بجے الحمراء میں پیش کیا جائے گا
 سٹیج ڈرامہ ’’ غریب کا بچہ‘‘ آج شام چھ بجے الحمراء میں پیش کیا جائے گا

  


لاہور(فلم رپورٹر) معروف پروڈیوسر وسیم اعوان اور رانا علی ا صغر کا اصلاحی سٹیج ڈرامہ ’’ غریب کا بچہ‘‘ آج شام چھ بجے الحمراء میں پیش کیا جائے گا ،اس ڈرامے کی ہدایت محمد سہیل نے دی ہیں جبکہ اسے شانی اور سفیان نے تحریر کیا ہے ،اس کا مرکزی کردار نور انزلی نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں رانا لی اصغر ،شبانہ قریشی ،زین مغل،سفیان اور عبداللہ شامل ہیں،وسیم اعوان نے کہا کہ ڈرامہ ’’غریب کا بچہ‘‘ میں امیری اور غریبی میں فرق بتایا گیا ہے میری کافی عرصہ سے کوشش تھی کہ ایسا ڈرامہ پروڈیوس کروں جسے دیکھنے فیملی کی کثیر تعداد آئے اور مجھے امید ہے کہ آج ایسا ہی ہو گا ،رانا علی اصغر نے کہا کہ شانی اور سفیان نے اس تحریر میں معاشرے کی بہترین انداز میں عکاسی کی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ ڈرامہ شائقین کو پسند آئے گا کیونکہ اس کے تمام کرداروں خاص کر نور انزلی نے و دیگر نے جاندار رول پلے کیا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...