وزیراعلیٰ ہاؤس پرگٹر کا پانی ڈالنے پر بانی 'فکس اِٹ' سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج
کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) وزیراعلیٰ ہاؤس پر 'فکس اِٹ' مہم کے ارکان کی جانب سے گٹر کا پانی ڈالنے پر تھانہ سول لائن میں بانی عالمگیر خان سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پر 'فکس اِٹ' مہم کے بانی عالمگیر خان محسود اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے گٹر کا پانی پھینکا گیا تھا۔جس کے خلاف سرکار کی مدعیت میں درج کروائی گئی ایف ا?ئی ا?ر میں عالمگیر خان محسود اور ان کے ساتھیوں کو نامزد کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت اور ریڈ زون میں گندگی پھینکنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب مقدمے میں نامزد ایک شخص سیف اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس