جعلی اکاؤنٹس کیس، عبدالغنی مجید کی درخواست پر سماعت سے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی معذرت

جعلی اکاؤنٹس کیس، عبدالغنی مجید کی درخواست پر سماعت سے چیف جسٹس اطہر من ...

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار عبدالغنی مجید کے نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ بدھ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عبدالغنی مجید کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔عبدلغنی مجید کی جانب سے دائردرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے خلاف نیب کی جانب سے غیر قانونی وارنٹ گرفتار ی جاری کئے گئے ، وہ ایف آئی اے کے مقدمہ میں اگست 2018 ء سے ملیر جیل میں قید ہیں اور اب نیب نے بھی وارنٹ جاری کر دیئے ، جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اس کیس کی مزید سماعت نہیں کر سکتے جس کے بعد بینچ ٹوٹ گیا اور اب جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آئندہ سوموار کے روز درخواست پر سماعت کرے گا۔

سماعت

مزید : صفحہ آخر


loading...