اسحاق ڈار کیخلاف زائد اثاثہ جات ریفرنس،شریک ملزم سعید احمد کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسحاق ڈار کیخلاف زائد اثاثہ جات ریفرنس،شریک ملزم سعید احمد کی بریت کی ...

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں دلائل مکمل ہونے پر شریک ملزم سعید احمد کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، نیب نے کہا ہمارے گواہ ابھی مکمل نہیں ہوئے، بریت کی درخواست کیسے سنی جا سکتی ہے؟ پہلے گواہوں کے بیانات مکمل ہونے دیں پھر بریت کی درخواست سن لیں۔ بدھ کو احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔حتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔تینوں شریک ملزمان سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضوی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔شریک ملزم سعید احمد کی بریت کی درخواست پر وکیل حشمت حبیب نے دلائل د یتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ذاتی پسند کی بنیاد پر سعید احمد کو صدر نیشنل بنک بنایا گیا، ان کی تعیناتی بالکل قواعد و ضوابط کے مطابق ہوئی تھی، سعید احمد کو اس ریفرنس کی بنا پر عہدے سے ہٹایا گیا، ان کو جس طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا وہ تضحیک آمیز تھا۔

اسحاق ڈار

مزید : صفحہ آخر