ٹیکس وصولی میں وفاق کی کوتاہی ، ہمیں پچھلے سال سے بھی کم پیسے ملے: وزیر اعلٰی سندھ

ٹیکس وصولی میں وفاق کی کوتاہی ، ہمیں پچھلے سال سے بھی کم پیسے ملے: وزیر اعلٰی ...

بدین(خصوصی نامہ نگار)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ارشاد رانجھانی کے واقعے کو چند عناصر لسانی فساد کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔بدھ کووزیراعلی سندھ مراد علی شاہ میرغلام محمد تالپور کی برسی میں شرکت کے لیے ٹنڈوباگو پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ارشاد رانجھانی کا قتل کسی قوم سے تعلق رکھنے والے فرد کا نہیں انسانیت کا قتل ہے لیکن چند عناصر اس معاملے کو لسانی فساد کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ نے کہاکہ ڈاکٹرز کے لیے پہلے ہی اعلان کردیا ہے، جو بھی پنجاب میں انہیں مل رہا ہے یہاں بھی وہ ہی ملے گا جبکہ ٹیکس وصول کرنے میں وفاق کی کافی کوتاہی ہے اور پہلے سات مہینے میں پچھلے سال سے بھی کم پیسے ہمیں ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ میں تعلیمی بہتری کے لئے کوشاں ہے، سکولوں کی ایلیوکیشن بھی رکھی ہوئی ہے، وہاں ایجوکیشن ورکس ڈپارٹمنٹ بھی کام کررہا ہے، جن سکولوں میں کام ہورہا ہے ہم نے سب ارکان اسمبلی کو سکولوں کی لسٹ بھی دی ہے جب کہ بدین میں پانی کے بحران کا علم ہے،جلد پانی کی قلت کا معاملہ حل ہو جائے گا۔

وزیراعلی سندھ

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...