صوبہ سندھ میں گیس کی بندش سے صنعت بند ہوگئی ہیں، کوکب اقبال

صوبہ سندھ میں گیس کی بندش سے صنعت بند ہوگئی ہیں، کوکب اقبال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان (سی اے پی) کے چیئر مین کوکب اقبال نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں گیس کی بندش سے صنعت بند ہوگئیں ہیں انہوں نے کہاکہ گیس کا مصنوعی بحران پیدا کرکے نہ صرف صنعتوں بلکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو بھی پریشان کیا جارہا ہے تین تین دن سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے رکشے ٹیکسی اور دیگر گاڑیاں چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کوکب اقبال نے کہا کہ صوبہ سندھ میں 70 فیصد گیس نکلتی ہے مگر اس کے با وجود کبھی گیس کا کم پریشر ظاہر کرکے CNG اسٹیشن بند کردیئے جاتے ہیں تو کبھی شیڈول سے ہٹ کر اچانک بھی CNG اسٹیشن بند کرنے کا اعلان کردیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے با وجودنہ سی این جی اسٹیشن کو گیس سپلائی کی جارہی ہے اور نہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے کوکب اقبال نے کہا کہ گھروں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عام صارفین سخت پریشان ہیں اورلگتا ہے کہ جان بوجھ کر عوام کے لئے انرجی کرائسز پیدا کیے جارہے ہیں جبکہ گیس کے بلوں میں بھی ناجائز طور پر اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید تحفظات ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...