سینیٹ کے چیئرمین کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

سینیٹ کے چیئرمین کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے گورنر ہاوس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی ۔ملاقات میں سینیٹر شبلی فراز، سینیٹرسجاد احمد، سینیٹر دلاور خان، سینیٹراحمد خان اور سینیٹرمحسن عزیز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کراچی میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو اور گورنرہاوس میں سماجی، ثقافتی، ادبی اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں کراچی کی عوام کے لیے ماس ٹرانزٹ، صاف پانی اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں عصر حاضر کے مطابق سہولیات کی فراہمی میں وفاق کا تعاون مثالی ہے ، شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں وفاق کا تعاون اہم ثابت ہورہا ہے جس سے عوام وفاق کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے ۔ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے صحت، تعلیم اور روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششوں پر اتفاق کرتے ہوئے گورنر ہاوس عوام کے لیے کھولنے اور طلبہ و طالبات کو اسٹڈی ٹورز کرانے کے اقدام کی تعریف بھی کی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول