کراچی ،صدر مملکت کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں گٹر ابلنے لگے

کراچی ،صدر مملکت کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں گٹر ابلنے لگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں سیوریج کا نظام تباہ ہوگیا جس کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی رہائش گاہ بھی اسی علاقے میں ہے جس کے اطراف میں گٹروں سے ابلنے والی غلاظت جوہڑ کی شکل اختیار کر گئی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک سال سے گٹر لائنیں ٹھیک ہونے کے منتظرہیں جبکہ کمرشل ایریا ہونے کی وجہ سے ہمیں تجارتی سرگرمیاں سر انجام دینے میں بے حد دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بیشتر لوگ گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے ہیں۔اس معاملے پر واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ کام بڑا ہے اورمنصوبہ بندی کی جارہی ہے تا ہم روزانہ علاقے کی صفائی کی جاتی ہے ۔چیئرمین یونین کونسل 12 ضلع شرقی جنید مکاتی کا کہنا ہے کہ متعدد بار اعلی حکام کو شکایت کی لیکن کوئی پرسانِ حال نہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...