اینگرو ایل این جی ٹرمینل شیڈول شدہ مرمت کے باعث 14 سے16فروری تک بند رہے گا

اینگرو ایل این جی ٹرمینل شیڈول شدہ مرمت کے باعث 14 سے16فروری تک بند رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نیوز رپورٹر)اینگرو ایل این جی ٹرمینل سوئی سدرن گیس کمپنی کیساتھ طے معاہدے کی رو سے شیڈول شدہ مرمت کے کام کے باعث 14 فروری کو صبح 8 سے 16 فروری شام 8 بجے تک بند رہے گا۔ترجمان کے مطابق اینگرو ٹرمینل کو 13 فروری کو بند کیا جانا تھا تاہم تیز ہواؤں کے باعث پی ایس اوکے ایل این جی کارگو کی پورٹ قاسم پر لنگراندازی میں تاخیر کے سبب ٹرمینل کو اب بند کیا جارہا ہے، اس صورتحال کا سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔واضح رہے کہ آرایل این جی کی سپلائی میں سوئی ناردرن گیس کا کردار محض آرایل این جی کو سسٹم کے داخلی پوائنٹ سے صارفین تک ترسیل ہے اور یہ کردار سوئی ناردرن گیس بخوبی نبھاتا آرہا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کسی بھی معاہدے کے تحت آرایل این جی کارگو کی در آمد یا آر ایل این جی ری گیسیفکیشن ٹرمینل کے انتظامی امور چلانے کی ذمہ دار نہیں ہے۔ان حالات میں 17 فروری کو اینگرو ٹرمینل سے آرایل این جی کی سپلائی بحال ہونے تک سوئی ناردرن گیس بحیثیت ڈسٹری بیوشن کمپنی فرٹیلائزر، سی این جی اور نان زیرو ریٹڈ انڈسٹری کو آر ایل این جی فراہمی معطل رکھنے پر مجبور ہے۔ آر ایل این جی سپلائی کی مکمل بحالی سسٹم میں گیس کی ترسیل کے لیے درکار پیکس کی مطلوبہ مقدار میں دستیابی پر منحصر ہے۔
اینگر وٹرمینل

مزید :

صفحہ آخر -