امریکہ کا قومی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح 220کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا

امریکہ کا قومی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح 220کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی قرض(سالانہ بجٹ کے کل خسارے)نے ایک نیا سنگ میل طے کر لیا اور پہلی مرتبہ 220کھرب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے جاری بیان میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مجموعی عوامی قرض 220 کھرب 10 ارب ڈالر پر موجود ہے۔واضح رہے 20 جنوری 2017 میں امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ کے دفتر سنبھالنے کے موقع پر یہ قرض 199 کھرب 50 ارب ڈالر پر موجود تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دسمبر 2017 میں 15 کھرب ڈالر کی ٹیکس کٹوتی اور گزشتہ برس کانگریس کی جانب سے مقامی اور عسکری پروگرامز پر اخراجات میں اضافے کے اقدام سے قرض میں اضافہ ہوا۔تاہم یہاں یہ بات واضح رہے امریکی حکومتی قرض دہائیوں کیلئے بڑھتا ہے، 1989میں یہ 31کھر ب ، 1999 میں یہ 56 کھرب اور 2009 میں 119 کھرب ڈالر تھا۔اس حوالے سے اوہائیو کے سابق گورنر ریپبلکن جوہن کاشچ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرض گھڑی کے سامنے موجود اپنی تصویر دکھائی اور لکھا یہ تصویر 3 فروری 2016 کو نیو ہمپشائیر میں مہمات کے دوران لی گئی تھی اور اس عرصے میں ہمارا قومی قرض 220 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، یہ 3 برسوں میں 30 کھرب ڈالر زیادہ ہے اور یہ کنٹرول سے باہر ہے۔دوسری جانب کانگریس کے بجٹ آفس (سی بی او)نے پیش گوئی کی ہے رواں سال کا خسارہ گز شتہ سال کے 779 ارب ڈالر کے مقابلے میں 897 ارب ڈالر ہوگا۔ آنیوالے برسوں میں قرض میں مزید اضافے کا امکان ہے، 2022 میں یہ سالانہ 10 کھرب ڈالر بڑھے گا اور 2029 تک 10 کھرب ڈالر سے نیچے نہیں آئے گا۔اس کیساتھ ساتھ بے بی بو مرز کی بڑی نسل ریٹائرمنٹ کی طرف داخل ہوگی سوشل سکیورٹی اور طبی فنڈ سے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔واضح رہے بے بی بومر ایک اصطلا ح ہے جو 1946 تا 1964 کے درمیان پیدا ہونیوالے افراد کیلئے استعمال ہوتی ہے۔بے بی بومر دنیا کی آبادی خاص طور پر ترقی یافتہ مما لک میں آبادی کا ایک خاص حصہ رکھتی ہیں جبکہ امریکی عوام میں یہ تقریبا 20 فیصد نمائندگی کرتی ہے۔وفاقی قرض کی سطح میں اضافے کے باوجود معدد معاشی ماہرین کہتے ہیں وہ سمجھتے ہیں خطرات معمولی رہیں گے اور موجودہ شرح سود تاریخی معیار کے مطابق غیر معمولی طور پر کم رہتی ہے۔تاہم بجٹ کے کچھ ماہرین نے خبردار کیا قرض میں اضافہ حکومت کیلئے کافی خطرہ پیدا کرے گا کیونکہ ٹیکس کٹوتی یا اخراجات میں اضافے کے ذریعے مالیاتی بحران کا جواب دینا مشکل ہوجائے گا۔

امریکہ قرضہ

Back to Conversion Tool

مزید : صفحہ آخر