مہنگائی نے میر ی بھی کمرتوڑ کر رکھ دی ن لیگی رہنما ملک احمد خان

مہنگائی نے میر ی بھی کمرتوڑ کر رکھ دی ن لیگی رہنما ملک احمد خان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماملک احمد خان نے کہاہے حکومت کی توجہ عوام پر ہونی چاہئے ، میں خود ایک چھوٹا کاشتکار ہو ں اور مہنگائی کی وجہ سے میری کمر ٹوٹ چکی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا ڈی اے پی کھاد کی بوری پہلے 22سوروپے کی تھی جو اب 38سو کی ہوچکی ہے۔ تحریک انصاف کاالیکشن سے پہلے جو بیانیہ تھا ، اس پر یوٹرن نہیں لیا گیا بلکہ اس کویکسرتبدیل کردیا گیاہے ، حکومتیں غیر مقبول فیصلے کرتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں غریب آدمی پر مہنگائی مسلط کردیں کہ وہ روٹی کو بھی ترس جائیں ، ملک پر قرضے کسی ایک حکومت کے اقدامات کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ ایک تسلسل ہے جو پیچھے سے چلتا آرہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...