ایران کیلئے جاسوسی ،امریکی فضائیہ کی سابق انٹیلی جنس خاتون افشر پر فرد جرم عائد

ایران کیلئے جاسوسی ،امریکی فضائیہ کی سابق انٹیلی جنس خاتون افشر پر فرد جرم ...

واشنگٹن(بیورو چیف) امریکی فضائیہ کی ایک سابق انٹیلی جنس خاتون افسر پر ایران کیلئے جاسوس کرنے کا الزام عائد کردیا گیا۔ محکمہ انصاف کے ایک بیان میں بتایاگیا ہے 39سالہ افسر مونیکا الفریدی وٹ 2013ء میں ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے ایران گئی تھی جہا ں وہ منحرف ہوگئی اور امریکہ کے اخلاقی معیار کی مذمت کی تھی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق وہ اس وقت چار دوسرے ہیکرز کے ہمراہ امریکہ سے مفرور ہے۔ مونیکا نے جو خفیہ معلومات فراہم کیں اسے اس کے چار ساتھیوں نے دوسرے امریکی انٹیلی جنس افسروں کیخلاف استعمال کیا۔مونیکا کے ساتھی دوسرے چار افسروں نے ایران کے انقلابی گارڈر کیساتھ مل کر کام کیا۔ پراسیکیوٹرز نے بتایا مونیکا نے 2008ء کو فضا ئیہ کی ملازمت ترک کردی اور پھر وزارت دفاع میں ٹھیکیداری شروع کردی۔ اس نے پینٹاگون کے ایک خصوصی رسائی کے پروگرام کے خفیہ کوڈ اور متعلقہ معلومات ایرانی حکام کو فراہم کئے اس نے ایرانی حکومت کیلئے امریکی افسروں کو ٹارگٹ کر نے نشانہ بنانے کا منصوبہ بھی بنا کردیا ۔ استغاثے کے مطابق ایرانی حکومت نے 2012ء میں اس سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد اس نے خوشی کیساتھ امریکہ کیخلاف جاسوسی کرنے کی حامی بھر لی۔

فرد جرم

مزید : صفحہ آخر