ٹیکس وصولی میں وفاق کی کوتاہی ،ہمیں پچھلے سال سے بھی کم پیسے ملے ،وزیراعلیٰ سندھ

ٹیکس وصولی میں وفاق کی کوتاہی ،ہمیں پچھلے سال سے بھی کم پیسے ملے ،وزیراعلیٰ ...

بدین(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ارشاد رانجھانی کے واقعے کو چند عناصر لسانی فساد کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔بدھ کووزیراعلی سندھ مراد علی شاہ میرغلام محمد تالپور کی برسی میں شرکت کے لیے ٹنڈوباگو پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ارشاد رانجھانی کا قتل کسی قوم سے تعلق رکھنے والے فرد کا نہیں انسانیت کا قتل ہے لیکن چند عناصر اس معاملے کو لسانی فساد کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ نے کہاکہ ڈاکٹرز کے لیے پہلے ہی اعلان کردیا ہے، جو بھی پنجاب میں انہیں مل رہا ہے یہاں بھی وہ ہی ملے گا جبکہ ٹیکس وصول کرنے میں وفاق کی کافی کوتاہی ہے اور پہلے سات مہینے میں پچھلے سال سے بھی کم پیسے ہمیں ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ میں تعلیمی بہتری کے لئے کوشاں ہے، سکولوں کی ایلیوکیشن بھی رکھی ہوئی ہے، وہاں ایجوکیشن ورکس ڈپارٹمنٹ بھی کام کررہا ہے، جن سکولوں میں کام ہورہا ہے ہم نے سب ارکان اسمبلی کو سکولوں کی لسٹ بھی دی ہے جب کہ بدین میں پانی کے بحران کا علم ہے،جلد پانی کی قلت کا معاملہ حل ہو جائے گا۔

وزیراعلی سندھ

کراچی(آئی این پی ) سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیے جانے کے خلاف تمام اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا، جناح، سول، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی اور دیگر اسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بدھ کو سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیے جانے کے خلاف تمام اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا،ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تنخواہ اور دیگر مراعات پنجاب اور خیبرپختونخوا کے برابر کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اس کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا۔ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز کے بائیکاٹ کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔احتجاجی ڈاکٹرز کے مطابق انہوں نے حکومتی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرکے مہلت دی لیکن کچھ نہیں ہوا، لہذا تمام او پی ڈیز کے ساتھ ساتھ او ٹیز بھی بند رہیں گے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق مختلف گریڈز میں اضافہ 25 ہزار سے 75 ہزار تک کیا گیا ہے جس کے تحت گریڈ 17 اور 18کے ڈاکٹرز 60 ہزار تک الاؤنس لے سکیں گے جب کہ گریڈ 19 اور 20 کے ڈاکٹرز 90 ہزار روپے تک الاؤنس لے سکیں گے۔مطالبات کی منظوری کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی تھی، جس پر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کردیا تھا۔

ینگ ڈاکٹرز

مزید : صفحہ آخر


loading...