پنجاب حکومت کا ٹائم سکیل پروموشن میں ملازمین کیلئے رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ٹائم سکیل پروموشن میں ملازمین کیلئے رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو ترقی کی نوید سنا دی، ٹائم سکیل پروموشن میں ملازمین کیلئے رکاوٹیں دور کر نے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سرکاری ملازمین کا ٹائم سکیل پروموشن کے حوالے سے دیرینہ مطالبہ تھا ان کو ترقیاں دی جائیں۔ جس پر محکمہ ریگولیشن نے باقاعدہ سمری محکمہ خزانہ کے مثبت جواب پر ایوان وزیر اعلی کو ارسال کردی، جس پر وزیر اعلی کے سیکرٹری ڈا کٹر راحیل صدیقی نے باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔سمری کے مطابق جن محکموں میں پروموشن چینلز کا قانون موجود ہے، ان میں ترقیوں سے محروم افراد کی ٹائم سکیل پروموشن کی جائے۔ حکام کا کہنا ہے وہ کسی بھی گریڈ کا ملازم ہو اس کی ٹائم سکیل پرموشن جلد کی جائیگی، دوسری جانب گریڈ 16 میں دس سال سے تعینات ملازمین کو بھی اب مشروط ترقی دیکر گزیٹڈ آفیسر کا درجہ دیا جائیگا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...