سعودی ولی عہدکا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ضیاء عباس

سعودی ولی عہدکا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست دان اور سابق وزیر وفاقی وزیر ضیا عباس نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔اس دورہ سے نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ آئندہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان ایک خوش آئند امر ہے ۔سعودی عرب کی گوادر میں آئل ریفائنری لگانے اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کار سے پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہوگی ۔اس سے ملک میں روزگار میں اضافہ ہوگا اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کا ایک اہم ملک ہے ۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے ان کے شاندار استقبال کا اعلان اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے لیے معاشی اور تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کرچکا ہے ۔توقع ہے کہ اس دورے کے بعد دیگر ممالک کے بزنس مین اور صنعتی ادارے بھی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس دورے سے امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔انہوں نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ شہزاد محمد بن سلمان سعودی عرب کے بہترین ولی عہد ہیں اور ان کے مختلف ممالک کے دورے سے سعودی عرب کے دیگر ممالک سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...