کراچی ،شہیدکانسٹیبل محمدفاروق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی ،شہیدکانسٹیبل محمدفاروق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں گزشتہ رات منشیات فروشوں کی فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکار محمد فاروق کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن ساتھ میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی سندھ سمیت اعلی افسران نے شرکت کی، مقتول اہلکار کی تدفین لیاقت آباد سی ون ایریا میں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پاک کالونی کی حدود گھاس والی گلی پرانا گولیمارمیں پولیس مقابلے کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید کانسٹیبل محمد فاروق کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن ساتھ میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام،ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیر شیخ،کے علاوہ زونل ڈی ڈی آئی جیز،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی،ضلعی ایس ایس پیزکراچی ودیگرپولیس افسران، اورجوانوں سمیت شہیدکے اہل خانہ دوست احباب اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔آئی جی سندھ نے جنازے میں شریک شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دکھ،افسوس،تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہیداہلکار کے قاتلوں کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔انہوں نے محکمہ پولیس کے لیئے شہید اہلکار کی خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف پولیس کا جاری آپریشن میں ناصرف مذید تیزی لائی جائے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...