کراچی ،ڈاؤ یونیورسٹی میں سالانہ طلبہ اسپورٹس ویک کا آغاز

کراچی ،ڈاؤ یونیورسٹی میں سالانہ طلبہ اسپورٹس ویک کا آغاز

کراچی (پ ر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سالانہ اسپورٹس ویک کے سلسلے میں ٹیبل ٹینس کے لیگ میچز شروع ہوگئے ہیں۔جبکہ اسپورٹس ویک کا با قاعدہ آغاز 26فروری تا 02مارچ2019 ہورہا ہے۔سالانہ اسپورٹس ویک میں ڈاؤ یونیورسٹی کے 13انسٹییٹوٹ مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ مقابلے ڈی ایم سی اور اوجھا کیمپس میں ہونگے۔ جن انسٹیٹیوٹ کے درمیان مقابلے ہو نگے ان میں ڈاؤ میڈیکل کالج، ڈاؤ انٹر نیشنل میڈیکل کالج، ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج ،ڈاؤ ڈینٹل کالج، ڈاؤ کالج آف فارمیسی، ڈاؤ انسٹیٹوٹ آف بائیو کیمسٹری،ڈاؤ انسٹیٹیو ٹ آف ہیلتھ مینجمنٹ، ڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف ریڈیولوجی،ڈاکٹر عشرت العباد انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز، انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ، انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیس اینڈ ریہیبلیٹیشن، انسٹیٹیوٹ میڈیکل ٹیکنالوجی اور اسکول آف پبلک ہیلتھ شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...