کراچی،جماعت اسلامی کی طرف سے نو دیرو واقعہ کی مذمت

کراچی،جماعت اسلامی کی طرف سے نو دیرو واقعہ کی مذمت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے نؤں دیرو میں مزدوروں کے بے رحمانہ قتل کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انسانیت کے دشمن قاتلوں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزادی جائے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کی طرح قاتلوں کی بھی کوئی ذات یا مذہب نہیں ہوتا ہر با شعور قوم اور تمام مذاہب امن پسندی اور احترام انسانیت کا درس دیتے ہیں۔ لاڑکانہ واقعہ سندھ کے امن و امان کو خراب کرنے کی گہری سازش ہے۔ سندھ حکومت کو اس اندہوناک واقعہ کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ قاتل یا دہشت گرد کا کسی بھی مذہب یا زبان سے تعلق ہو وہ قابل مذمت و قابل گرفت ہے۔ قانون کے مطابق اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ صوبائی امیر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور آئندہ اس طرح کے افسوس ناک واقعات کے سد باب کیلئے ٹوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...