جوبلی لائف پی ایس ایل کا گولڈ اسپانسر بن گیا

جوبلی لائف پی ایس ایل کا گولڈ اسپانسر بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر ) پاکستان میں صف اول کی لائف انشورنس فراہم کرنے والے ادارے اور ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مشہور کمپنی جوبلی لائف انشورنس نے 14 فروری 2019 سے شروع ہونے والی پاکستان سپرلیگ کے چوتھے سیزن کے لئے گولڈ اسپانسرشپ کا اعلان کیا ہے۔ جوبلی لائف ،پاکستان سپرلیگ کی میزبانی میں ایک بار پھر اہم کردار ادا کرنے پر فخر کرتا ہے جس کے ذریعے کرکٹ کی دنیا کے شائقین کو ایک ماہ تک عالمی معیار کی کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ گزشتہ سال میں پی ایس ایل کے شاندار سیزن کے ساتھ اس بار شائقین کرکٹ کی جانب سے پہلے سے کہیں زیادہ توقعات وابستہ ہوگئی ہیں اور وہ رواں سال مزید دلچسپ سیزن کی امید کرتے ہیں۔ جوبلی لائف انشورس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جاوید احمد نے کہا، "ہم پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں جس کا ثبوت وقتا فوقتا سامنے آتا رہتا ہے اور اس سے ملک میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور اسے پروان چڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے مضبوط ستون کا کردار ادا کرنے پر ہمیں انتہائی مسرت ہے۔ رواں سال پی ایس ایل کے مختلف میچوں کی اپنے ہوم گراؤنڈ میں میزبانی کی خبر سے پاکستانی شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے سنسنی خیز پرفارمنس کی توقع کر رہے ہیں۔"